اینٹی نارکوٹیکس فورس سندھ نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 20کلو چرس برآمد کرلی

جمعرات 24 مئی 2018 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) اینٹی نارکوٹیکس فورس سندھ نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 20کلو چرس برآمد کرلی،پکڑی جانے والی چرس کی قیمت عالمی منڈی میں 1.5 ملین سے زائد بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اینٹی ناکوٹکس فورس سندھ کے مطابق خفیہ اطلاع پر نیو سبزی منڈی سپر ہائی پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران بیس کلو چرس برآمد کرلی،جبکہ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو بھی گرفتات کیا گیا،ترجمان نے بتایا کہ گاڑیوں میں چھپائی گئی تھی، برآمد کی گئی منشیات عالمی منڈی میں 1.5 ملین روپے مالیت سے زائد کی بتائی جاتی ہے اے این ایف سندھ اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :