جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے دو منشیات فروشوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

جمعرات 24 مئی 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے دو منشیات فروشوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔جمعرات کو پولیس نے سٹی کورٹ کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں سرجانی سے گرفتار 2 منشیات فروشوں کو پیش کیا،،منشیات فروشوں میں سنی عرف پطرس اور حضور بخش شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا،، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم سنی عرف پطرس مہیش سے 250 گرام چرس برآمد کی، ہوئی تھی،، دوران اسنیپ چیکنگ ملزم حضور بخش عرف حضورا نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر اسے گرفتار کرکے قبضے سے 1020 چرس برآمد کی گئی، ملزمان علاقے میں منشیات فروخت کرتے تھے۔ملزمان کے خلاف تھانہ سرجانی میں مقدمہ درج ہے۔