22سالہ رمشا اور شیر خوار بچے کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ساس اور دیور کا30مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور

جمعرات 24 مئی 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) فرئیر تھانے کی حدود دہلی کالونی میں 22 سالہ رمشا اور اسکے شیر خوار بچے کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ساس اور دیور کا جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے 30 مئی تک جسمانی ریمارڈ منظور کرلیا۔جمعرات کو دہلی کالونی میں 22 سالہ رمشا اور اسکے شیر خوار بچے کو قتل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو ہوئی ۔

پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار ساس نسرین اور اسکے بیٹے اکرام کو عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

کمرہ عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا چند روز قبل ملزمان نے 22 سالہ رمشا اور اسکے چند ماہ کی بیٹے عبدالہادی کو ساتویں منزل سے نیچے پھینک کر قتل کیا ۔ تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا بتایا گیا تھا مگر میڈیکل رپورٹ آنے کہ بعد ثابت ہوا کہ مقتولہ رمشا پر پہلے تشدد کیاگیا بعد میں اسکو اور اسکے بیٹے کو ساتویں منزل سے نیچے پھینک کر قتل کیا گیا ۔ عدالت نے تفیتشی افسر کا موقف سننے کہ بعد دونون ملزمان کو 30 مئی تک جسمانی ریمارڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانے فریئر میں درج ہے۔