کراچی، جوڈیشل جنوبی نے جوا کھیلنے پر گرفتار 7 جواریوں کی ضمانت فی کس 5 ہزار میں منظور کرلی

جمعرات 24 مئی 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) جوڈیشل جنوبی نے جوا کھیلنے پر گرفتار 7 جواریوں کی ضمانت فی کس 5 ہزار میں منظور کرلی ہے ۔جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پولیس نے جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتار 7جوایوں فہیم، اسد، شعیب مولا بخش اور دیگر کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو گزشتہ روز جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قبضے سے داو پر لگی رقم اور گٹگا برآمد کیا۔۔تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعد عدالت گرفتار تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فی کس 5 ہزار ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ چاکیواڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :