ذخیرہ اندوز اور سرکاری نرخ نامہ سے تجاوز کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ڈپٹی کمشنر پنجگور

جمعرات 24 مئی 2018 16:31

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پنجگور اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوز اور سرکاری نرخ نامہ سے تجاوز کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں زمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے ہمیں بحیثیت مسلمان اس مقدس مہینے کی قدر کرکے زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کی جستجو ہونی چائیے ناکہ ذخیرہ اندوزی اور گران فروشی کے گرداپ میں خود کو ڈال کر رمضان المبارک کے ثمرات سے خود کو محروم رکھیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر پنجگور نے لیویز میجر صابر علی گچکی کے ہمراہ بازار کے دورے کے موقعے پر صحافیوں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اورنگزیب بادینی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی یہ اولین کوشش ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرکے انھیں ریلیف دیا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے لسٹ میں قیمتوں کا تعین کردیا گیا ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی لسٹ سے تجاوز کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں سبزی منڈی اور بازار میں لیویز کے جوان موجود رہیں گے اور کنٹرول روم کا نمبر اویزان کردیا جائے گا تاکہ عوام اپنی فوری طور شکایات ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی تک پہنچا سکیں انہوں نے کہا کہ عوام اور ضلعی انتظامیہ جب ایک پیج پر ہونگے تو چیزیں ٹھیک ہونگی میری یہ اولین کوشش ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دلاوں تاجر برادری بھی رمضان المبارک کا احترام کرکے ایسی چیزوں سے اجتناب کرے جس سے لوگوں میں بے چینی پیدا ہوسکے کیونکہ بحیثیت مسلمان ہم سب کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ ہم رمضان کا احترام کریں ۔

متعلقہ عنوان :