نیشنل ٹیم آف ہلٹ پرائز کی وفاقی وزیر و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن سے ملاقات

ماروی میمن کی فاتح ٹیم کو مبارکباد ، حکومت کی جانب سے ہر عالمی پلیٹ فارم پر مکمل حمایت کی یقین دہانی

جمعرات 24 مئی 2018 16:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) نیشنل ٹیم آف ہلٹ پرائز پاکستان نے پاکستان ڈویلپمنٹ ایکس چینج پی ڈی ایکس، نیشنل پرائز ونر 2018ء پروگرام کے ہمراہ وفاقی وزیر و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن سے ملاقات کی۔ ماروی میمن نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور حکومت پاکستان کی جانب سے ہر عالمی پلیٹ فارم پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان ڈویلپمنٹ ایکس چینج، سماجی شعبہ کے تین سٹیک ہولڈرز (این جی او، ڈونر اور محروم طبقات) کے مابین تعلق قائم کرنے کا ایک سمارت اور موثر پلیٹ فارم ہے۔بی آئی ایس پی غربت کے خاتمے کیلئے پی ڈی ایکس ٹیم کے ساتھ غربت کے اعدادوشمار پر مبنی ڈیٹا بیس کا تبادلہ کرے گا۔ بی آئی ایس پی پاکستان میں سماجی کاروبار کے فروغ کیلئے ہلٹ پرائز پاکستان کے ساتھ رسمی شراکت داری قائم کرے گا۔

(جاری ہے)

ہلٹ پرائز طالب علموں پر مبنی دنیا کا سب سے بڑا کاروباری مقابلہ ہے جس کی انعامی رقم ایک ملین امریکی ڈالر ہے۔ ہلٹ پرائز کی سابقہ فاتح ٹیم بھی امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں پر مبنی پاکستانی ٹیم ہے جس کا نام روشنی رائڈز ان کراچی Roshni Rides in Karachi ہے۔ اس سال پاکستان ڈویلپمنٹ ایکسچینج پی ڈی ایکس لندن میں 3 جولائی تا یکم ستمبر تک ہونے والے مقابلے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔بی آئی ایس پی دنیا کا سب سے بڑا سوشل سیفٹی نیٹ ورک ہے جو پی ڈی ایکس کو اپنے ڈیٹا بیس تک رسائی فراہم کررہا ہے جو انہیں تیزی سے آگے بڑھنے میں مدد دے گا۔