جوہر ٹائون میں ڈاکوئوں نے لوٹنے کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ،

30لاکھ روپے لوٹ کر فرار شہری اویس بینک سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا ، ڈاکوئوں نے پیٹ اور ٹانگوں میں گولیاں ماریں ، حالت تشویشناک ، پولیس نے کارروائی شروع کر دی

جمعرات 24 مئی 2018 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ جوہر ٹائون میں ڈاکوئوں نے بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شہری کو لوٹنے کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور 30لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ، پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہری اویس جوہر ٹائون میں بینک سے 30لاکھ روپے نکلوا کر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی جس پر شہری کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو ڈاکوئوں نے اسے گولیاں مار دیں اور 30لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پویس فوری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال بھجوا دیا ۔ڈاکوئوں کی جانب سے شہری اویس کو پیٹ اور ٹانگوں میں گولیاں ماری گئیںجس کے باعث اسکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :