Live Updates

عوام کا پیسہ ریوڑیوں کی طرح چمچوں کو نوازنے کے لیے استعمال کیاجارہاہے ‘اعجاز چوہدری

شہباز شریف لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے دار حلقہ این اے 120 کی عوام کے ساتھ ناروا سلوک کر رہے ہیں ‘میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ دو ارب روپے کی اسپیشل گرانٹ وفاقی حکومت سے گورنر پنجاب کے ذریعے این اے ایک سو بیس میں ترقیاتی کاموں کے لیے بھجوائے گئے ہیںجو کہ جنرل الیکشن سے پہلے پری پول دھاندلی ہے ، پاکستان میں کچھ حلقوں میں اربوں روپے لگے ہیں، ہم حکومت سے سوال پوچھتے ہیں کیا صرف حلقہ این ای120 جوکے اب این ا ے 125بن چکا ہے کے لیے فنڈزدئیے ہیں یا قومی اسمبلی کے دیگر 274حلقوںکو بھی جاری کیے ہیں، لٹن روڑ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہاکہ ٹیپا کے مطابق رواں سال جنوری میں بھی دو ارب چالیس کروڑ روپے مزید خرچ کیے گئے ہیں،ٹیپا کے پاس اس مخصوص حلقے میں اخراجات کا کوئی جواز نہیں ہے،این اے 120کی بنی بنائی ایک ایک سڑک کو اکھاڑ کر دوبارہ بنایا جا رہا ہے،بتایا جائے ایک مخصوص حلقے کے لیے کیوں رقوم جاری کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ٹیپا سمیت دیگر سرکاری اداروں سے فنڈز کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا ، پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد اس معاملے کو عدالت اور الیکشن کمیشن میں بھی لے کر چل رہی ہیں، لاہور ہائی کورٹ کے بار بار طلب کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیاجارہا ،یکم جون کو توہین عدالت کی کاروائی کی جائے گی ،عوام کا پیسہ ریوڑیاں کی طرح اپنے چمچوں کو نوازنے کے لیے استعمال کیاجارہاہے ۔

انہوںنے کہاکہ حلقے میںپانی ، گیس کی بندش ہے عوام پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جو کہ ان کے ساتھ سر اسر ظلم اور نا انصافی ہے ، شہباز شریف لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے دار حلقہ این اے 120 کی عوام کے ساتھ ناروا سلوک کر رہے ہیں ، حلقے کی عوام پانی ، تعلیم ،صحت سمیت دیگر سہولتوں سے محروم ہے حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ،پورے حلقہ کا برا حال ہے کسی کی بھی کہی شنوائی نہیں ہو رہی ، بلکہ عوام کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیںجو کہ خادم اعٰلی کی منہ پر طمانچہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات