کراچی میں 6دن رہنے والی شدید گرمی کا زور ٹوٹنا شروع، سمندری ہوائیں چل پڑیں

جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو گرمی کی شدت میں خاصی حد تک کمی ہوگی تاہم خدشہ ہے کہ پیر سے درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 24 مئی 2018 16:47

کراچی میں 6دن رہنے والی شدید گرمی کا زور ٹوٹنا شروع، سمندری ہوائیں چل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرردی تھی تاہم سمندری ہوائیں بحال ہونے سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق6روز بعد سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بحال ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو گرمی کی شدت میں خاصی حد تک کمی ہوگی تاہم خدشہ ہے کہ پیر سے کراچی سمیت سندھ کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھ سکتا ہے۔واضح رہے کہ امسال شدید گرمی کی لہر سے متعلق آگہی ہونے کے باعث شہریوں نے احتیاطی اقدامات کے تحت شدید گرمی میں کام کرنے اور باہر نکلنے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :