پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام کتاب کی تقریب رونمائی

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسزکے زیر اہتمام محمد انوار برکات کی کتاب -'ہم سب ایک ہیں"کی تقریب ِ رونمائی کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد ، محمد انوار برکات، مسز تنویر کوثر، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں انوار برکات نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشار فرماتا ہے کہ’ اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھامے رہو اورتفرقے میں نہ پڑو‘۔ لہذا ہم سب کو چاہئے کہ ایک ہو کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ بعد ازاںپروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید نے طلبہ کو پیغام دیا کہ وہ ایک ہو کرتمام تفریقوں سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد میں اپنا کردار ادا کریں اور آپس میں امن و محبت سے رہیں تا کہ پاکستان ایک مثالی ملک بن سکے۔