نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم دعوتی و تبلیغی دورہ پر مسقط عمان روانہ

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم پاکستانی کمیونٹی کی دعوت پر ایک ہفتہ کے دعوتی و تبلیغی دورہ پر مسقط عمان روانہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

راشد نسیم اپنے دورہ کے دوران عمان کے مختلف شہروں میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماعات سے خطاب کریں گے اور یکم جون کو پاکستان واپس پہنچیں گے ۔