لاہور ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے،

گرانفروشی پر63 افراد کے خلاف مقدمات درج،90 گرفتار

جمعرات 24 مئی 2018 16:55

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر جمعرات روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کے دوران1532مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر18دکانداروں کے چالان کیے جبکہ44,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور63افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے، مجموعی طور پر90افراد کو گرفتار کروایا گیا،49 افراد کو موقع پر ہی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :