دھرنا پارٹی کا سیاسی مستقبل سڑکوں پر نظر آرہا ہے،ساجدہ وسیم ملک

جمعرات 24 مئی 2018 16:57

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ دھرنا پارٹی کا سیاسی مستقبل سڑکوں پر نظر آرہا ہے،اداروں پر حملہ کرنے والے نام نہاد لیڈر جعلی اعلان کررہے ہیں،مسلم لیگ(ن) سانس بھی لیتی ہے تو نوٹس جاری کردیئے جا تے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے داروغہ والا میں این اے 124کے مرکزی دفتر میں یوتھ ونگ کی خواتین کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے والے قومی لیڈر کو غدار کے لقب سے نوازا جاتا ہے،اگر ہم سب ملک کو بحرانوں سے مکمل نجات د دلانا چاہتے ہیں تو مل کر ان مسائل کے حل کیلئے کام کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :