عمران خان کی جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست پھر ناکام ہوگی ،آزاد علی تبسم

جمعرات مئی 16:57

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے تحریک انصاف میں اختلافات شروع ہوگئے ہیں، جنوبی پنجاب کو حقوق دلانے کا نعرہ لگانے والے تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے قائدین معمولی مفاد پر لڑرہے ہیں، عمران خان کی جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست پھر ناکام ہوگی ، ماضی میں بھی وہ جنوبی پنجاب کے نام پردکانداری چمکاتے رہے ، جنوبی پنجاب کی حالت خیبرپختون خوا سے بہتر ہے ،اپنے جاری ایک بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں شفاف منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی ، ہر منصوبہ میں عوام کی رقم بچا کر نیا ریکارڈ قائم کیا گیا، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں کی گئی بچت کی ہر کوئی تعریف کررہا ہے ، معدنیات میں اربوں روپے بچائے گئے ، عمران خان بتائیں کہ کے پی کے میں معدنیات کے شعبہ میں ان کی کیا کارکردگی ہے،وہ عوام کے سوالات کا جواب دیں۔