احترام رمضان سب مسلمانوں پرفرض ہے ،میر بہادر خان کھوسہ

غیرقانونی کام کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی

جمعرات مئی 17:04

ْڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی میر بہادر خان کھوسہ کا روزہ خوروں کیخلاف آپریشن جاری احترام رمضان نہ کرنے پر بیدار پل پرچلنے والے ہوٹل کو بند کرواکر دو افراد کو سامان سمیت جیل بھیجوا دیا ،انہوں کہا کہ احترام رمضان سب مسلمانوں پرفرض ہے غیرقانونی کام کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی چاہے وہ با اثر کیوں نہ ہو تحصیلدارڈیرہ مرادجمالی میربہادر خان کھوسہ نے صحافیوں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ احترام رمضان نہ کرنے والوں گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا رمضان المبارک میں گرانفروشوں روزہ خوروں احترام رمضان نہ کرنیوالوں سے رعایت کی کوئی گنجائش نہیں گرانفروش کسی رعایت کیمستحق نہیں ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنیکی بھرپورکوشش کررہے ہیں کوشش ہے کہ رمضان المبارک میں غریب عوام کو اشیاء خوردنوش کم سیکم قیمت میں مل سکیں تحصیلدارڈیرہ مرادجمالی میربہادرخان کھوسہ نے کہاکہ رمضان شریف کے بابرکت مہینہ میں عوام کوسستی اورمعیاری اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے سبزی فروش دکاندار پرائس کنٹرول کمیٹی کیطرف سے فراہم کردہ سرکاری ریٹ لسٹ پرعمل کریں پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررہ کردہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے گرانفروشی اور منافع خوروں کے خلاف بھی بلاامیتاز ایکشن لیاجارہا ہے ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرکے ان کے مسائل حل کیے جائیں تمام دکانداروں سبزی فروشوں روزہ خوروں احترام رمضان نہ کرنیوالوں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے غیر معیاری اشیاء فروخت کرنا بند کریں ورنہ جیل چلے جائیں۔