پیپلزپارٹی موسی خیل میں الیکشن لڑیگی،عبدالغفور جعفر

پیپلزپارٹی پچاس سالہ تاریخ رکھتی ہے کسی کی انگلی پکڑکر چلنے کی ضرورت نہیں ہے ، رہنماء پی پی بلوچستان

جمعرات مئی 17:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی ژوب ڈویژن کے سینئر نائب صدر و صوبائی کونسل کے ممبر عبدالغفور جعفر نے کہا ہے کہ موسی خیل کے کچھ لوگ عوام کو پاکستان پیپلزپارٹی کا اتحادی کہہ کر اپنا قدبڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ جھوٹ اور دکھاوے کے سوا کچھ نہیںہے پاکستان پیپلزپارٹی موسی خیل میں الیکشن لڑے گی پاکستان پیپلزپارٹی پچاس سالہ تاریخ رکھتی ہے کسی کی انگلی پکڑکر چلنے کی ضرورت نہیں ہے ہمیں کچھ نابالغ پارٹی کے لوگ عوام کو ہمارا حوالہ دے رہے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے عید کے بعد عوامی رابط مہم شروع کریں گے گھرگھرجائیں پاکستان پیپلزپارٹی کے متوالوں اور جیالوں کو پریشانی کی ضرورت نہیں ہے جیالے اس دفعہ موسی خیل میں مڈل کلاس شخص کو آگے لائیں طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں امید ہے عوام ساتھ دے گی اس وقت موسی خیل میں دوامید وار ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں ہم جیت گئے ہیں الیکشن سے پہلے جو کہ ایسے ہی لوگ ہمارے اداروں کو اپنے زاتی مقصد کیلئے بدنامی کاباعث بنتے ہیں فیصلہ عوام کو کرناہے اور ہم عوام میں سے ہیں پاکستان ہے تو سب کچھ ہے پاکستان نہیں تو کچھ نہیں نواز شریف کو کرسی سے محبت ہے عوام سے نہیںعمران خان ہرچار ماہ بعد تبدیلی لاتے رہتے ہیں ملک کی سالمیت کے لیے ہر قربانی دیں گے جمعیت اور پشتونخوا نے موسی خیل کو دونوں ہاتھ سے لوٹا ہے ہم نے ہمیشہ غریبوں کی خدمت کی ہے۔