منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہٰ احمد فاروقی کا کنٹونمنٹ بورڈ فیصل ، ضلع شرقی کے علاقوں کا تفصیلی دورہ

جمعرات مئی 17:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہٰ احمد فاروقی نے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے نمائندوں کے ہمراہ گلستان جوہر ، کامران چورنگی ،پہلوان گوٹھ اور یونیورسٹی روڈکا تفصیلی دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل اور ضلع شرقی کے علاقوں میںمعمول کی صفائی ستھرائی کے علاوہ بالخصوص رمضان المبارک کے احترام میں مساجد کے اطراف صفائی کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر جی ٹی ایس علی رضا، ڈائریکٹر آپریشن ضلع شرقی غلام عباس منگریو،کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے نمائندے ودیگر افسران کے علاوہ چائنیز کنٹریکٹرز موجود تھے۔ انہوں نے چائنیز کنٹریکٹر کو ڈسکو بیکری والی کچرا کنڈی اور اختر کالونی یوسی ون کچرا کنڈی کی باؤنڈری وال کا کام 15 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

۔دریں اثناء انہوںنے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہترکرنے کے لئے مختلف پوائنٹس کی نشاندہی کی جبکہ سی بی ایف کے نمائندوں کو سڑکوں کے اطراف تزئین و آرائش(Beautification) یقینی بنانے کے لئے بھی کہا۔

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے گلستان جوہرپہلوان گوٹھ میں قلندر آبادنالے کے بارے میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی یہاں دورہ کرکے اسکی صفائی اور باؤنڈری وال بنانے کے لئے کہا گیاتھا یہ کام بارش کی آمد سے قبل جلد از جلد یقینی بنایا جائے اور فوری طور پر کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے ساتھ ایک جوائنٹ وزٹ رکھا جائے گا تاکہ تمام نالوں کی نشاندہی کرکے اسکی صفائی اور باؤنڈری وال کے لئے حکمت عملی مرتب دی جائے، علاوہ ازیں انہوں چائنیز کنٹریکٹرزکو صفائی کے اقدامات تیز کرنے ، بیک لوگ اٹھانے کی ہدایت کی۔

بلاک 18 گلستان جوہر بلیسنگ ٹاؤر کے پیچھے کچرے کے انبار کا نوٹس لیتے ہوئے فوری صاف کرنے کی ہدایت کی۔بلاک 12 گلستان جوہر کی دونوں روڈز کی صفائی اور اتوار بازار کی کچرا کنڈی کو فوری صاف کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کامران چورنگی کے دونوں اطراف عملہ شفٹوں میں تعینات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ فیصل اپنے علاقوں کی صفائی یقینی بنائیں اس سلسلے میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :