وقار یونس نے انگلینڈ میں کامیابی کیلئے اسد اور اظہر کی کارکردگی اہم قرار دیدی

پاکستان سیریز میں نیا تجربہ کرتے ہوئے ایک بیٹسمین کم کرکے اضافی بولر کھلا رہا ہے ،وقار یونس

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہا تجربے کی بنیاد پر انگلینڈ کی ٹیم بہت بڑی ہے تاہم اگر اظہر علی اور اسد شفیق مصباح الحق اور یونس خان کا کردار ادا کریں تو جیت کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مصباح اور یونس کے جانے کے بعد ٹیم میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، انگلش کنڈیشنز میں بیٹنگ میں مسئلہ ہو گا۔

وقار یونس نے کہا کہ اظہر علی اور اسد شفیق کو اپنی ذمہ داری لینی ہوگی، لارڈز میں تجربہ کار کھلاڑیوں پر بھی دبا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سیریز میں نیا تجربہ کرتے ہوئے ایک بیٹسمین کم کرکے اضافی بولر کھلا رہا ہے۔۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ رینکنگ میں انگلینڈ اور پاکستان میں اتنا زیادہ فرق نہیں ہے۔۔