صومالیہ نژاد برطانوی خاتون جواہر روبل فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی

جمعرات مئی 16:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) صومالیہ نژاد برطانوی خاتون جواہر روبل فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ سے والدین کے ہمراہ ہجرت کر کے برطانیہ میں سکونت حاصل کرنے والی 24 سالہ جواہر روبل نے ایک بڑے فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دے کر دنیا کی پہلی مسلم خاتون ریفری بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

وہ برطانیہ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی ایک تربیت یافتہ ریفری ہیں اور پہلی کامیابی کے بعد اب وہ چیمپئنز لیگ کے مقابلوں میں ریفری بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے پہلی مسلم خاتون ریفری نے کہاکہ پہلے پہل کافی مشکلات کا سامنا رہا کیوں کہ اسٹیڈیم میں بعض کھلاڑی مذاق بھی اڑاتے تھے اور حوصلہ شکنی کرتے لیکن جب آہستہ آہستہ میں نے اپنی حیثیت اور مقام منوالیا ۔۔

متعلقہ عنوان :