مینگورہ میں غیرقانونی گڈزٹرانسپورٹ کمپنیاں سیل

جمعرات مئی 16:50

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء)سیکرٹری آرٹی اے انورشیرانی،اے اسے سی حامدبونیری اورایم وی ای اختراقبال خان نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مینگورہ میںغیرقانونی گڈزٹرانسپورٹ کمپنیاں سیل کردیں۔

(جاری ہے)

لائسنس نہ رکھنے اورشارٹ لائسنسزپرمتعدداڈے بھی سیل کردئیے گئے ۔اس موقع پرسیکرٹری آرٹی اے انورشیرانی نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پرچیکنگ کریں گے اورقوانین کی خلاف ورزی پرقانونی کاروائی عمل میں لائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔۔