فیصل آباد،حالات کیسے بھی ہوں ن لیگ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، عاصم نذیر

جمعرات مئی 16:50

فیصل آباد،حالات کیسے بھی ہوں ن لیگ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، عاصم نذیر
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) عاصم نذیر ایم این اے نے کہا ہے کہ وہ ہر صورت مسلم لیگ (ن) کیساتھ ہیں ‘حالات خواہ کیسے بھی ہوں ‘مسلم لیگ (ن) نہیں چھوڑیں گے اور آئندہ عام انتخابات بھی مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے لڑینگے جبکہ کرنل (ر) غلام رسول ساہی کے مقابلے کیلئے چیئر مین ضلع کونسل فیصل آباد زاہد نذیر کا بیٹے میدان میںآیا گیا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق چیئر مین ضلع کونسل فیصل آباد زاہد نذیر اور انکے بھائی عاصم نذیر ایم این اے نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی ‘ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا‘اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان بھی موجود تھے ‘ملاقات میں ضلعی چیئر مین فیصل آباد زاہد نذیر اور عاصم نذیر ایم این اے نے حمزہ شہباز کو یقین دہانی کروائی ‘مسلم لیگ (ن) نہیں چھوڑیں گے اور آئندہ عام انتخابات بھی مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے لڑینگے،ذرائع کا کہناہے کہ چیئر مین ضلع کونسل فیصل آباد زاہد نذیر کے بیٹے مسعود نذیرتحریک انصاف کے کرنل (ر) غلام رسول ساہی کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار ہونگے