کراچی ، مختلف علاقوںمیں ٹریفک حادثات، 4افرادجاں بحق

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) کراچی کے مختلف علاقوںمیں ٹریفک حادثات میں 4افرادجاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے گبول ٹائون گودھرامیں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار2افرادہلاک ہوگئے جس کی اطلاع پولیس اورامدادی ٹیموںکودی گئی ،امدادی ٹیموںنے موقع پرپہنچ کردونوںافرادکوضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیاجہاںدونوںکی شناخت 23سالہ اسماعیل اور24سالہ طلحہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

دونوںمقامی رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہناہے کہ حادثے کاذمہ دارڈرائیورگاڑی سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ادھرسپرہائی وے نادرن بائی پاس منزل کانٹاکے قریب نامعلوم تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسے 23سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیاپولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدنعش ورثاء کی شناخت کیلئے ایدھی سرد خانے منتقل کردی نیشنل اسٹیڈیم روڈکے قریب تیزرفتارنامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی اورموقع سے فرارہوگیا۔مذکورہ واقعے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ریسکیوذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس واقع کی مزیدتفتیش کررہی ہے ۔