امریکا گولان کی پہاڑیوں پر ہمارا قبضہ تسلیم کرلے گا،اسرائیل

امریکا سے دو طرفہ بات چیت جاری،اچھے نتائج کی امید ہے،وزیرانٹیلی جنس

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) اسرائیل کی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر کاٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کیساتھ دو طرفہ سفارتی بات چیت میں گولان کی پہاڑیوں کا معاملہ سر فہرست ہے،اسرائیل ٹرمپ انتظامیہ پر زور دے رہا ہے،امید ہے آئندہ چند ماہ کے دوران امریکا اس پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 ء کی شام سے ہونے والی جنگ سے گولان کی پہاڑیوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور یہاں اسرائیلی بستیاں آباد کرنا شروع کر رکھی ہیں۔اسرائیل اور شام کے درمیان یہ 12سو کلو میٹر طویل علاقہ ہے۔۔

متعلقہ عنوان :