چین اور جرمنی ایرانی جوہری معاہدے کیساتھ کھڑے ہیں،جرمن چانسلر کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

بیجنگ\برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ چین اور جرمنی موجودہ ایرانی جوہری معاہدے کے ساتھ کھڑے ہیں،میرکل دو روزہ دورے پر چین میں ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کے بعد میرکل نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ بیان دیا۔امریکا 2015 میں ایران کیساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے رواں ماہ کے آغاز میں الگ ہو گیا تھا۔ 2005ء میں پہلی مرتبہ چانسلر بننے کے بعد سے میرکل کا چین کا یہ گیارہواں دورہ ہے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور چین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی بات کر رہی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :