الیکشن 2018ء، اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کیلئے ریٹرننگ افسران نے حلف اٹھالیا

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) الیکشن 2018ء اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کئے گئے ریٹرننگ افسران نے حلف اٹھالیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ سہیل ناصر نے اپنے چیمبر میں حلف لیا حلف اٹھانے والے فاضل جج میں محمد عدنان ، سید شعبان اور عبدالغفور کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر وسیم خان ، چیئرمین بلوچ بشری رائو اقبال جبکہ فرید فیروز خان محمد انور خان اور محمد سرور کو بھی اے آر اوز تعینات کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں اسلام آباد کے تین علاقوں این اے 52,53,54 کی نشستوں کیلئے اے آر اوز نے گزشتہ جمعرات کے روز حلف اٹھاتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری ، محنت بغیر سکی دبائو کے سرانجام دینے کا عہد کیا تقریب حلف برداری جو کہ فاضل جج سہیل ناصر کے چیمبر میں ہوئی جس کے بعد الیکشن کمیشن کو اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے اور تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی الیکشن کمیشن کوارسال کردیئے گئے ریٹرننگ افسران مقرر کئے گئے اے آر اوز اور ڈی آر اوز نے ایمانداری خلوص نیت بلا جبر اور بغیر کسی دبائو اور جھکائو کے کام کرنے کا حلف اٹھایا ۔