کراچی ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، درجہ حرارت واضح کمی کیساتھ 35.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، درجہ حرارت واضح کمی کیساتھ 35.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی گزشتہ کچھ دنوں سے جاری گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے۔سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں جس سے گرمی کی شدت میں مزید کمی واقع ہوگی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے تاہم محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے آئندہ کچھ روز میں موسم معمول پر آناشروع ہوجائے گا اور گرمی کی شدت میں مزید کمی آئے گی جبکہ سمندری ہواؤں کے چلنے سے ہیٹ اسٹروک کے واقعات میں بھی واضح کمی واقع ہوگی۔

#

متعلقہ عنوان :