مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کے اندر معاشی انقلاب برپاکیا،رانا تنویر حسین

ملک کو بدامنی، دہشت گردی ،توانائی بحران کے خاتمہ ، تباہ حال ملکی معیشت کو مستحکم اور کراچی کی روشیناں بحال کرنے کے ساتھ ساتھ فاٹا میں امن قائم کیا،وفاقی وزیر

جمعرات مئی 16:50

شیخوپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کے اندر معاشی انقلاب برپاکیا ملک کو اندھیروں سے نکال کر بجلی کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے اور 10ہزرا سے زائد میگا واٹ بجلی کی پیدوار مہیا کر کے ملک سے لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ،ایک کروڑ ،بیس لاکھ افراد کو بلا سود قرضے دیئے جب 2013میں حکومت سنبھالی تو ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا محمد نواز شریف کی قائدانہ صلا حیتوں کی بدولت ملک کو بدامنی، دہشت گردی ،توانائی بحران کے خاتمہ ، تباہ حال ملکی معیشت کو مستحکم اور کراچی کی روشیناں بحال کرنے کے ساتھ ساتھ فاٹا میں امن قائم کیا خادم پنجاب شہباز شریف نے پنجاب بھر میں 85ارب روپے کی لاگت سے پختہ سڑکیں تعمیر کروانے کے ساتھ تعلیم وصحت کے شعبوںپر خطیر رقم خرچ کرکے عام آدمی کے لئے تعلیم وصحت سمیت تمام بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 120کے نواحی علاقہ سہجووال میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب اورذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا بزرگ لیگی رہنما با با خوشی محمد ، سلیم احمد ، امیدوار پی پی 138میا ں عبدالرئوف ، امیدوار پی پی 139چودھری خلیل احمد ورک ، یوسی چیئر مینوں چودھری زبیر گھگ ، ملک نوید محمود چوہان ، چو دھری خالد ڈھلوں ، چودھری رمضان بھٹہ ، ملک ذوالفقار کھوکھر، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ، سا بق نا ظمین منیر احمد شامی ، چودھری ارشد حبیب اور دیگر نے بھی خطاب کیارانا تنویر حسین نے کہا کہمسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تیکنالوجی کی شعبے میں نمایا ں کام کیا ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں سے روابط بڑھائے جس تجارت اور روزگار میں بھی اضافہ ہوا ملک کو درست سمت گا مزن کرکے پاکستان کو دنیا کی دس بڑی ابھرتی ہو ئی معیشتوں کی صف میں کھڑا کیا انشا اللہ آنیوالے سات سالوں میں پاکستان دنیا کی ایک بڑی معیشت بن جا ئے گا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ہمارا مقابلہ ترقی وخوشحالی کے دشمنوں سے ہے مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ملک بھر میں کا میابی حاصل کرے گی نوازشریف کی نا اہلی کا بدلہ عوام مخالفین کو الیکشن میں نشان عبرت بنا کر لیں گے ، الزام خان، زرداری اور مداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس کو جا نا ہے وہ چلا جا ئے کسی کے آنے اور جانے سے بڑی سیاسی جماعتوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ مفادات کے لئے سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے ضرور دفن ہو جا تی ہے مسلم لیگ(ن) پوری قوت سے الیکشن میں حصہ لے گی اور تاریخی کا میابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ کراچی سے لیکر خیبر تک عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی خواہش رکھنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا بدترین شکست ان کا مقدر ہو گی ۔