علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپوٹ امیگریشن حکام نے الگ الگ کارروائیوں کے نتیجے میں چھ مختلف افراد کو گرفتار کرلیا

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپوٹ امیگریشن حکام نے الگ الگ کارروائیوں کے نتیجے میں چھ مختلف افراد کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار کئے جانے افراد میں سیالکوٹ کا رہائشی رضوان رفیق گجرات کا رہائشی وجاہت شامل ہیں جو مختلف پروازوں کے ذریعے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے لیکن امیگریشن حکام نے ان افراد کے بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے باعث انہیں گرفتار کر لیا علاوہ ازیں ائیرپورٹ امیگریشن حکام نے دوہا سمیت دیگر ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر لاہورپہنچنے والے تین مسافروں جاوید اختر ،نیازی اور ملک ریاض کو گرفتار کر کے تمام ملزمان کیخلاف مزید کارروائی کیلئے جیل بھجوا دیا ہے۔