پنچاب حکومت رمضان بازاروں میں سبزی و پھلوں میں سبسڈی دینے میں ناکام ہو گئی

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) پنچاب حکومت رمضان بازاروں میں سبزی و پھلوں میں سبسڈی دینے میں ناکام ہو گئی ہے جس کے باعث رمضان بازاروں سے خریداری کرنے والے شہریوں کو رمضان بازاروں سے خریدی جانے والی سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں مارکیٹ کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فرق نظر نہیں آیا جس پر مختلف عوامی حلقوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دو عشروں میں رمضان بازاروں سے سبزیوں و پھلوں کی مد میں عوام کو فوری ریلیف دینے کے انتظامات کئے جائیں اسی قسم کی صورتحال یوٹیلٹی سٹورز میں دیکھنے میں آئی ہے جہاں مختلف ضروری اشیاء کے ساتھ آٹے او رچینی کا شدید بحران لاحق ہے جس سے عوام کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔

متعلقہ عنوان :