احتساب عدالت ،کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو پیش نہ ہوئے

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو پیش نہ ہوئے جبکہ گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی عدالت میں پیش استغاثہ کے مطابق احتساب عدالتi کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں لوکل گورنمنٹ کرپشن کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران سابق مشیر خزانہ و رکن بلوچستان اسمبلی میرخالدلانگو عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی سمیت پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی بلوچستان حافظ باسط اور سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ فیصل جمال بھی عدالت میں پیش ہوئے ارباب طاہر ایڈوکیٹ، بیرسٹر عامر لہڑی و دیگر نے ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی کی نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ عدالت میں پیش ہوئے گواہ استغاثہ تنویر شاہ کا بیان قلمبند، جرح مکمل کر لی گئی عدالت نے کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔