چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

جمعرات مئی 17:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند خان نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ خیبر پختونخوا میں افطاری اور سحری کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت دعوے کرتی ہے کہ لوڈ شیڈنگ ہم نے ختم کر دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے پاور ڈویژن سے رپورٹ طلب کی جائے۔