کرنل سہیل عابد شہید ایک دلیر اور محبت وطن فوجی افسر تھے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے گائوں کی سڑک اور سکول کا نام ان سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے،راجہ ظفر الحق

جمعرات 24 مئی 2018 17:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ کرنل سہیل عابد شہید ایک دلیر اور محبت وطن فوجی افسر تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے گائوں کی سڑک اور سکول کا نام ان سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان کے نکتہ ء اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید کے لواحقین سے تعزیت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب بھی گئے تھے اور وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ان کے گائوں کی سڑک اور سکول کا نام ان سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔