ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں وفد کی کینیڈا میں فورم آف فیڈریشن کے اراکین سے ملاقات،مستقبل میں پارلیمانی تعلقات کے فروغ ،روابط مضبوط کرنے کے امور پر تبادلہ خیال

ہاکستان اور کینیڈا کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مضبوط کیا جائے،سلیم مانڈوی والا

جمعرات 24 مئی 2018 17:20

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں وفد کی کینیڈا میں فورم آف فیڈریشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ہاکستان اور کینیڈا کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مضبوط کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا میں فورم آف فیڈریشن کے اراکین سے ملاقات کے دوران کیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں سینیٹ کا تین رکنی وفد کینیڈا پہنچ گیا۔ سینیٹ کے وفد نے فورم آف فیڈریشن اور سینیٹ آف پاکستان کے درمیان مستقبل میں پارلیمانی تعلقات کے فروغ اور روابط کو مضبوط کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان فورم آف فیڈریشن کا 2012 سے ممبر ہی.

یہ فورم وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات, مالی وسائل کی تقسیم اور قدرتی وسائل کے امور پر رکن ممالک کی معاونت کرتا ہی. سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان فورم آف فیڈریشن کینیڈا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہی. سینیٹ اس فورم کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے تاکہ سینیٹ آف پاکستان کے اراکین کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکی.

خاص طور پر اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد وفاق اور صوبوں کے درمیان کئی امور زیر التوا ہیں. سینیٹ آف پاکستان فورم آف فیڈریشن کے ساتھ اس سلسلے میں دو طرفہ معاونت بڑھانا چاہتا ہی. سینیٹ وفد نے سینیٹر سلمی عطاء اللہ جان سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا. پارلیمانی وفد نے کینیڈا کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پارلیمنٹ کی کارروائی کا مشاہدہ کیا، اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں اور سینیٹ کے اسپیکر سے بھی تبادلہ خیال کیا. سینیٹ کے وفد نے پاکستان کینیڈا فرینڈ شپ گروپ اور کاروباری برادری سے بھی ملاقاتیں کیں. سینیٹ کا وفد سینیٹر سلیم مانڈوی والا, سینیٹر جاوید عباسی اور سینیٹر اورنگزیب پر مشتمل ہے۔