چیف سیکرٹری کی زیر صدارت پی ایس بی ون کا اجلاس

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے 17ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی بطور پروفیسر ترقی کی منظوری

جمعرات 24 مئی 2018 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کی زیر صدارت پراونشل سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی-اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 17ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو بطور پروفیسر گریڈ 20میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی- ترقی پانے والوں میں شعبہ فزیالوجی میں ڈاکٹر تحسین اقبال ، ڈاکٹر سامعہ سرور ، ڈاکٹر انعام الحق ، ڈاکٹر ثاقب سہیل ، ڈاکٹر نجلہ شور ، شعبہ پیتھالوجی سے ڈاکٹر آمنہ اشرف ، ڈاکٹر شاہدہ نیازی، ڈاکٹر ایم طارق رحمانی، ڈاکٹر سعید احمد ، شعبہ سرجری سے ڈاکٹر امیر افضل ، ڈاکٹر رانا فاروق احمد ، شعبہ ایناٹومی سے ڈاکٹر مہرجبین منیرہ ، ڈاکٹر زاہدہ حیدر بخاری ، ڈاکٹر عالیہ زاہد ، شعبہ تھیراسک سرجری سے ڈاکٹر عامر محمود اعجاز، شعبہ نیوناٹولوجی سے ڈاکٹرخواجہ احمد عرفان وحیداور شعبہ اورل میگزیلوفیشل سرجری سے ڈاکٹر نبیلہ ریاض شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :