پاکستان ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کی کانفرنس 26مئی کو ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں طلب

جمعرات مئی 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پاکستان ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کی کانفرنس 26مئی کو ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں طلب کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس کانفرنس سے پاکستان ریلوے کے نئے چیف ایگزیکٹوآفیسر محمد آفتاب اکبر خطاب کریں گے اور پاکستان ریلوے میں جاری بحالی ، ترقی اور جدت کے عمل پر آئندہ کی حکمتِ عملی بیان کریں گے۔ اجلاس میں ریلوے کے تمام پرنسپل افسران ، منیجنگ ڈائریکٹر ز اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس موقعے پر مختلف شعبوں کے سربراہوں سے مسافروں کو دی جانے والی سہولیات ، انفراسٹرکچر میں بہتری اور ریلولے کے ریونیو میں اضافے کے لیے بھی تجاویز لی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :