انتظامیہ سبزیوں ،پھلوں کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام ،گراں فروشی عروج پر رہی

جمعرات مئی 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت میں انتظامیہ سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام رہی جس کے باعث آٹھویں روزے کو بھی گراں فروشی عروج پر رہی۔سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق شہر بھر میں کہیں بھی سبزیوں اور پھلوںکو فروخت کو ممکن نہیں بنایا جا سکا۔سبزیو ں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا کے سرکاری نرخ22روپے ہیں لیکن بدستور 26روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ،پیاز 20 روپے کی بجائے بدستور 25روپے، ٹماٹر15روپے کی بجائی23روپے،لہسن دیسی 74روپے کی بجائے بدستور 110روپے،لہسن چائنہ 100روپے کی بجائے 140 روپے، ادرک تھائی لینڈ 121روپے کی بجائی170روپے، ادرک چائنہ 166روپے کی بجائے 220، بینگن 22روپے کی بجائی30روپے،کھیرا دیسی 27 روپے کی بجائی33روپے،کھیرا فارمی 20روپے کی بجائے 25روپے،پالک11روپے کی بجائے 22روپے، ٹینڈے دیسی 38کی بجائے 47روپے، لیموں دیسی 113کی بجائی180روپے ،پھلیاں53روپے کی بجائی70روپے، پھول گوبھی 47روپے کی بجائے 55 روپے،گھیاکدو 14کی بجائی25روپے، سبز مرچ 64روپے کی بجائی100روپے،شملہ مرچ 27روپے کی بجائی40روپے، بھنڈی48کی بجائی60روپے،مٹر85روپے کی بجائی140روپے میں فروخت کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو176روپے کی بجائی255روپے،سیب سفید 96روپے کی بجائی150روپے،خربوزہ 47روپے کلو کی بجائی60روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائی200روپے،ایک کلو خوبانی پیلی 116روپے کی بجائی145،آڑو90روپے کی بجائی160روپے،کھجور ایرانی کھلی178روپے کی بجائے 250روپے،کھجور اصیل کھلی 152روپے کی بجائی220روپے،گرما 64روپے فی کلو کی بجائے 70روپے،آم سندھڑی 156روپے کی بجائے 200روپے،فالسہ 166روپے کی بجائی220روپے، آلو بخارا 306روپے کی بجائی400روپے اورایک کلو انگور 141روپے کی بجائے 210روپے تک فروخت کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :