اوپی سی کی معاونت سے اوور سیزپاکستانی کو 30 لاکھ روپے واپس مل گئے

جمعرات مئی 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سمندر پار مقیم پاکستانی کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی))پنجاب کی معاونت سے 30لاکھ روپے واپس مل گئے ہیں۔ یہ رقم گھر خریدنے کیلئے بیعانہ کے طور پر ادا کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وائس چیئر پر سن او پی سی سینیٹر شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ نوٹنگھم ، برطانیہ میں مقیم ارشد مبشر نے شکایت درج کروائی کہ انہوں نے نولکھا، لاہور میں 5 مرلہ کا ایک مکان 58 لاکھ روپے میں خریدنے کا معاہدہ کیا اور بیعانہ کے طور پر 30لاکھ روپے مالک مکان کو ادا کر دیے، لیکن مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود انہیں مکان کا قبضہ نہیں دیا جا رہا ہے، انہیں مکان کا قبضہ یا بیعانہ کی رقم واپس دلائی جائے۔

یہ شکایت ڈسٹرکٹ اوور سیزپاکستانیز کمیٹی لاہور کو ریفر کی گئی جس کی کارروائی کے نتیجے میں مالک مکان نے بیعانہ کے 30 لاکھ روپے واپس کر دیے ہیں۔ شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے بتایا کہ اوور سیزپاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت او پی سی سے رابط کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :