ڈیرہ اسماعیل خان ، بچوں کی لڑائی کا گلہ دینے پر دو افراد نے عورت کو لاتوں مکوں سے زخمی کردیا ،مقدمہ درج

جمعرات مئی 17:22

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) نیازی چوک پر بچوں کی لڑائی کا گلہ دینے پر دو افراد نے عورت کو لاتوں مکوں سے زخمی کردیا ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ نیازی چوک پر جاوید اور باقر نے شمیم بی بی زوجہ غلام فاضل بھٹی کے گھر میں آکر لاتوں مکوں سے وار کر کے زخمی کردیا اور موقع سے بھاگ گئے تھانہ صدر میں زخمی شمیم بی بی نے اس واقعے کی رپورٹ دو افراد پر کرادی ہے اور کہا ہے کہ بچوں کی لڑائی کا گلہ دینے پر تنازعہ ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :