طلباو اساتذہ کا پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

جمعرات مئی 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سادات ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی‘ جمال پارک شاہدرہ‘لاہورکے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور ایلیٹ سکول سسٹم‘ رسول پورہ‘جوہر ٹائون لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے پنجاب کمپیوٹر کالج‘ چوک گڑھی شاہو‘لاہور‘دارِ ارقم‘ بستی سیدن شاہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 132تھی۔