پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں 35ارب18کروڑ روپے سے زائدکی کمی

جمعرات 24 مئی 2018 17:23

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں 35ارب18کروڑ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تین روزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتار چڑھائو کے بعد مندی رہی اور کے ایس100انڈیکس42700 اور42600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت میں 35ارب18کروڑ روپے سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت3.16فیصدکم جبکہ58.75فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، فوڈز،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس کی42838پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گرپ تذبذب کاشکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس42448پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم ایک بار پھرغیرملکی سرمایہ کاروں مین جانب سے مارکیٹ میں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر42500کی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوگیاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس236.09پوائنٹس کمی سی42536.16پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات مجموعی طور پر337کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی111کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،198کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں35ارب18کروڑ85لاکھ90ہزار760روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر88کھرب28ارب5کروڑ55لاکھ8ہزار225روپے ہوگئی۔

جمعرات کو12کروڑ71لاکھ71ہزار280شیئرزکا کاروبار ہواجوبدھ کی نسبت41لاکھ61ہزار430شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت381.00روپے اضافے سی8379.00روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت99.57روپے اضافے سی2999.57روپے ہوگئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سی8000.00روپے اورکولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت150.00روپے کمی سی2850.00روپے ہوگئی۔

جمعرات کوفیصل بینک کی سرگرمیاںایک کروڑ19لاکھ21ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت70پیسے اضافے سی24.70روپے اورفرسٹ دائود بینک کی سرگرمیاں1کروڑ9لاکھ78ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت56پیسے اضافے سی4.76روپی پر بندہوئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس142.74پوائنٹس کمی سی20843.30پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس455.89پوائنٹس کمی سی72303.30پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس127.39پوائنٹس کمی سے 31061.23پوائنٹس پر بندہوا۔