لیسکو نے 62ملین سے زائد کی رقم واجب الاد ہونے پر کوٹ لکھپت جیل کی بجلی منقطع کر دی

جمعرات 24 مئی 2018 17:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )نے 62ملین سے زائد کی رقم واجب الاد ہونے پر کوٹ لکھپت جیل کی بجلی منقطع کر دی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لیسکو کی نادہندہ سرکاری محکموں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور گزشتہ روز نادہندہ ہونے پر کوٹ لکھپت جیل کی بجلی منقطع کردی گئی۔کوٹ لکھپت جیل کے ذمے بجلی بلوں کی مد میں 62 ملین سے زائد کی رقم واجب الادا ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لیسکو چیف نے بجلی بل ادا نہ کرنے والے تمام نادہندہ سرکاری اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔