پاکستان پٴْر امن ملک ہے اور تمام ممالک کے ساتھ پٴْر امن و ہم آہنگ بقائے باہمی کا خواہشمند ہے،گریجویٹنگ
آفیسرز محنت شاقہ کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے کردار کو راست بازی و اخلاقیات پر استوار کریں نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا لاہور میں 47ویں پی این اسٹاف کور س کی تقریب سے خطاب
جمعرات 24 مئی 2018 17:35
(جاری ہے)
نیول چیف نے مزید کہا کہ اب پاک بحریہ کے مزید 28سفراء اور دوست ہیں جو دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
نیول چیف نے گریجویٹنگ آفیسرز کو نصیحت کی کہ زندگی میں برحق رویوں اور محنت ِ شاقہ کو اپنا شعار بنائیں اور اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارتوں کے حصول کے ساتھ ساتھ اپنے کردار کو راست بازی اور اخلاقیات پر استوار کریں۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے علاقائی اور غیر علاقائی پیچیدہ اور غیر مستحکم سکیورٹی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے کہا کہ ہمیں ایک حریفانہ قوت کا سامنا ہے جس کی شدید خواہشات خطے میں’’نیٹ سکیورٹی فراہم کرنے والاملک‘‘ کے کردار کو اختیار کرنے کی آرزو میں لپٹی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پٴْر امن ملک ہے اور تمام ممالک کے ساتھ پٴْر امن اور ہم آہنگ بقائے باہمی کا خواہشمند ہے تا ہم ہم اپنی سا لمیت اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے پہلوتہی نہیں برت سکتے۔ قبل ازیں، اپنے خطبہ استقبالیہ کے دوران کمانڈنٹ پی این وار کالج ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے گریجویٹنگ آفیسرز کا مہمانِ خصوصی سے تعارف کر وایا۔ کمانڈنٹ نے پیشہ ورانہ اور تعلیمی سر گرمیوں پر روشنی ڈالی جن کے ذریعے کورس کے دوران گریجویٹ آفیسرز میں مہارتوں کو جاگزیں کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کے آفیسرز کے ساتھ ساتھ نامو سول شخصیات نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.