عارفوالا، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون، 4افراد گرفتار

جمعرات 24 مئی 2018 17:35

عارفوالا۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون، 4افراد گرفتار، 15لیٹرشراب ،722گرام چرس اورناجائز اسلحہ برآمد، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں29/EB میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اللہ دتہ کو گرفتارکرکے 15 لیٹرشراب برآمد کرلی ، اسی طرح پولیس نے سٹی روڈ سے اعظم اور سلیم سکنہ8/EB کو722 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوںگرفتارکرلیا جبکہ نواحی گائوں مہرسنگھ سے جاوید کو گرفتارکرکے بندوق12 بور برآمد کرلی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :