البیراک نے پی آر اے کو سیلز ٹیکس کی مد میں3کروڑ 70 لاکھ روپے جمع کرا دئیے

سکھ چین ،رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کی انتظامیہ نے پی آر اے سے مزید مہلت مانگ لی

جمعرات 24 مئی 2018 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) صفائی کے شعبہ میں کام کرنے والی ترک کمپنی البیراک نے سیلز ٹیکس کی مد میں3کروڑ 70 لاکھ روپے جمع کرا دئیے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے نے بروقت سیلز ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والی کمپنیوں اور کلبز کو نوٹسز جاری کررکھے تھے۔

(جاری ہے)

صفائی کے شعبہ میں کام کرنے والی ترک کمپنی البیراک نے سیلز ٹیکس کی مد میں3کروڑ 70 لاکھ روپے جمع کرا دئیے ۔

سکھ چین کلب اور رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کی انتظامیہ نے پی آر اے سے مزید مہلت مانگ لی ۔ بتایا گیا ہے کہ سکھ چین کلب گزشتہ سات ماہ سے سیلز ٹیکس ادائیگی نہیں کررہاجبکہ اس کے ذمے ایک کروڑ روپے سے زائد کاسیلز ٹیکس واجب الادا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آراے نے سکھ چین کلب سے مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :