کراچی میں ماں اور شیر خوار بچے کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعرات مئی 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) کراچی میں ماں اور شیر خوار بچے کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ساس اور جیٹھ کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ماں اور چیر ضوار بچے کا قتل کا قمدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ مقتولہ کے والدین کی مدعیت میں سسرال والوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔۔پولیس نے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ساس اور جیٹھ کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقتولہ کے والدین نے الزام عاید کیا ہے کہ سسرال والے بیٹی پر تشدد کرتے تھے۔۔پولیس کے مطابق مقتولہ رمشا نے ڈیڑھ سال قبل رضوان نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی۔ رمشا کا شوہر دبئی میں ملازمت کرتا ہے۔