سکھر میونسپل کارپوریشن کے واٹر ورکس فیز IV شاہراہ عباسی پر بھی سیپکو کی بجلی کی فراہمی معطل

جمعرات مئی 17:48

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے واٹر ورکس فیز IV شاہراہ عباسی پر جمعرات کو بھی سیپکو کی بجلی کی فراہمی معطل، سارا دن سنگل فیز سے بجلی کی فراہمی سے سسٹم نہیں چلایا جاسکا۔

(جاری ہے)

اسی طرح فیز II اور III پر بجلی کا بریک ڈائون اور سنگل فیز سے بجلی کی فراہمی سے پانی کی فراہمی میں شدید دشواری لاحق ہے اس سلسلے میں سیپکو حکام سے اعلیٰ سطح رابطہ کے باوجود بجلی کی فراہمی مکمل بحال نہ ہوسکی ۔ فیز I پر تاروں کی تبدیلی سے بجلی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :