کراچی، انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام

جمعرات 24 مئی 2018 17:48

کراچی، انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر،یورو، برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں اضافہ اورچینی یوآن کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62 اور قیمت فروخت115.67روپے پر مستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں مزید40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.80روپے سے بڑھ کر118.20روپے اور قیمت فروخت118.30روپے سے بڑھ کر118.70روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

یورواور برطانوی پائونڈ کی قدر میں بالترتیب50،50پیسے کااجافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید138.00روپے سے بڑھ کر138.50روپے اور قیمت فروخت139.50روپی سے بڑھ کر140.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید158.00روپے سے بڑھ کر158.50روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے بڑھ کر160.00روپے ہوگئی۔

سعودی ریال کی قدر میں5پیسی اوریواے ای درہم کی قیمت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.50روپے سے بڑھ کر31.55روپے اور قیمت فروخت31.80روپے سے بڑھ کر31.85روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.10روپے سے بڑھ کر32.30روپے اور قیمت فروخت32.40روپے سے بڑھ کر32.60روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.00روپے پرمستحکم رہی۔