بلوچستان ، مجلس قائمہ برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ، بین الصوبائی رابطہ ، قانون و پارلیمانی امور اجلاس 28 مئی کوطلب

جمعرات 24 مئی 2018 17:49

کوئٹہ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ نے چیئرمین مجلس قائمہ برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ، بین الصوبائی رابطہ ، قانون و پارلیمانی امور ، پراسی کیو شن ، انسانی حقوق ولیم جان برکت نے مجلس ہذا کا اجلاس 28 مئی 2018 کو صبح 11بجے اسمبلی سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں طلب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انجینئر ز کے سروس اسٹریکچر نہ ہونے کے مسئلہ پر غور و خوص کیا جائے گا۔ لہٰذا تمام فاضل اراکین اور معتمدان سے اجلاس میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔