تمام وہ پنشنرز اپنی پنشن کو ڈائر یکٹ کریڈ ٹ سسٹم کرنے کے لیے دفتر اے جی بلوچستان سے رابطہ کریں

جمعرات 24 مئی 2018 17:49

کوئٹہ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) تمام وہ پنشنرز جو ابھی تک نیشنل بینک او ر خزانہ دفتر وں سے اپنے پنشن بک پر پنشن لے رہے ہیں ،کو مطلع کیا گیا ہے کہ اپنی پنشن کو ڈائر یکٹ کریڈ ٹ سسٹم (ڈی سی ایس ) کرنے کے لیے جلد از جلد دفتر اے جی بلوچستان سے رابطہ کریں تاکہ ماہوارپنشن لینے کے لیے ہر مہینہ بینکوں کے سامنے قطاروں میں انتظارنہ کرنا پڑ ے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سہو لت سے فائدہ اٹھا کراب اپنی پنشن اے ٹی ایم اور چیک کے ذریعے کہیں سے بھی نکال سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :