اوپی سی کی معاونت سے اوور سیزپاکستانی کو 30 لاکھ روپے واپس مل گئے

جمعرات 24 مئی 2018 17:59

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) سمندر پار مقیم پاکستانی کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی معاونت سے 30لاکھ روپے واپس مل گئے ہیں۔ یہ رقم گھر خریدنے کیلئے بیعانہ کے طور پر ادا کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وائس چیئر پر سن او پی سی سینیٹر شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ نوٹنگھم ، برطانیہ میں مقیم ارشد مبشر نے شکایت درج کروائی کہ انہوں نے نولکھا، لاہور میں 5 مرلہ کا ایک مکان 58 لاکھ روپے میں خریدنے کا معاہدہ کیا اور بیعانہ کے طور پر 30لاکھ روپے مالک مکان کو ادا کر دیے لیکن مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود انہیں مکان کا قبضہ نہیں دیا جا رہا ہے، انہیں مکان کا قبضہ یا بیعانہ کی رقم واپس دلائی جائے۔

یہ شکایت ڈسٹرکٹ اوور سیزپاکستانیز کمیٹی لاہور کو ریفر کی گئی جس کی کارروائی کے نتیجے میں مالک مکان نے بیعانہ کے 30 لاکھ روپے واپس کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :